Descrição do معارف البیان فی اعراب القرآن
قرآن مجید یہ واحد آسمانی کتاب ہے جو قریبا ڈیڑھ ہزار سال سے اب تک اپنی اصل زبان میں محفوظ ہے ۔ اس پر ایمان لانامسلمان ہونے کی ایک ضروری شرط اوراس کا انکار کفر کے مترادف ہے اس کی تلاوت با عث برکت وثواب ہے ،اس کا فہم رشد وہدایت اوراس کے مطابق عمل فلاح وکامرانی کی ضمانت ہے ۔کتا ب اللہ کی اسی اہمیت کے پیش نظر ضروری ہے ہر مسلمان اسے زیادہ سے زیادہ سمجھنے کی کوشش کرے ۔ اگر چہ آج الحمد للہ اردو میں قرآن مجید کے بہت سے تراجم وتفاسیر ہیں،تاہم اس حقیقت سے ا نکار نہیں کیا جاسکتا کہ قرآن کو قرآن کی زبان میں سمجھنے کا جو مقام ومرتبہ ہےوہ محض ترج موں سے حاصل نہیں ہوسکتا ہے۔عربی زبان اور قرآن مجید کی تعلیم وتفہیم کےلیے مختلف اہل علم نے تعلیم وتدریس اور تصنیف وتالیف کے ذریعے کوششیں کی ہیں ۔جن سے متفید ہوکر قرآن مجیدمیں موجود احکام الٰہی کو سمجھا جاسکتا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’معارف البیان فی اعراب القرآن‘‘ ابو اسامہ عبد ا لرحمٰن لودھروی کی تصنیف ہے جو کہ قرآن کی ترکیب پر مشتمل جامع مکمل کتاب ہے چارجلدوں میں یہ کتاب علماء وطلباء کے لیے ی کساں مفید ہے ۔ فاضف مصنف نے اکابر کے علوم کو چن چن کر معارف البیان میں جمع کیا ہے
بو اسامہ عبد الرحمن لودھروی
Maulana Abdur Rahman
Tafseer Ul Quran Urdu | تفسیر القرآن اردو
Irab ul Alcorão | اعراب القرآن
بو اسامہ عبد الرحمن لودھروی
Maulana Abdur Rahman
Tafseer Ul Quran Urdu | تفسیر القرآن اردو
Irab ul Alcorão | اعراب القرآن
Mostrar