Descrição do نصر الباری شرح صحیح بخاری
مع صحیح بخاری کو حدیث کی تمام کتابوں میں گوناگوں خصو صیات، امتیازات اور صحت و مقبولیت کے لحاظ سے جو تفوق و برتری حاصل ہے وہ اظہر من الشمس ہے , اسی لئے جمہور محدثین کی رائے ہ ے : اصح الكتب بعد كتاب الله الجامع الصحيح للبخاري محدثین نے ہر زمانہ میں درس و تدریس، تحشیہ و تشریح اور تحقیق ابواب و تراجم و غیره مختلف حیثیات سے اس کتاب کی طرف توجہ مبذول فرمائی ہے, اردو زبان میں بہت سے حضرات نے اپنے اپنے اندا ز میں اس کی شروح تحریر فرمائی ہیں، جن میں اپنے اپنے نقطہ نظر سے اس کتاب کی خدمت کی ہے۔اسی سلسلہ میں رفیق محترم الحاج علامہ عثم ان غنی صاحب استاذ حدیث مظاہر علوم (وقف) سہارنپور نے اردو زبان میں اولا بخاری جلد ثانی کی شرح مرتب فرمائی، کیونکہ اس حصہ کی عام طور پر اردو زبان میں کوئی شرح موجود نہ تھی، چنانچی اللہ کا فضل ہے کہ مولانا کی یہ مخلصانہ کوش ش مقبول ہوئی۔مولانا نے اسی اندازمیں جلد اول کی شرح بھی مرتب فرمائی ہے جو آپ کے ہاتھوں م یں ہے. انشاء اللہ اساتذہ اور طلبہ سبھی کیلئے مفید ہوگی۔ حق تعالٰی مولانا کی یہ کوشش بھی قبول فرمائے اور ذریعہ سعادت بنائے ۔ آمین ۔
| کتب دورہ حدیث | Livros Dora e Hadith | darse nizami | درس نظامی
| کتب دورہ حدیث | Livros Dora e Hadith | darse nizami | درس نظامی
Mostrar