Descrição do مطالعہ تہذیب
دنیا کی تمام تہذیبوں اور ثقافتوں کے مقابلے میں اسلام کی تہذیب و ثقافت بالکل منفرد اور ا متیازی خصوصیات کی حامل ہے۔ اس کی بنیادی وجہ وہ اُصول و ضوابط اور افکار و نظریات ہیں جو نبی اکرم ﷺ نے اپنے اُسوہ ح سنہ کے ذریعے اُمتِ مسلمہ کو عطا فرمائے ہیں۔ ثقافت کی تمام ترجہات میں اُسوہ حسنہ سے ہمیں ایسی جامع راہنمائی میسر آتی ہے جس سے ب یک وقت نظری، فکری اور عملی گوشوں کا احاطہ ہوتا ہے۔ ایسی جامعیت دنیا کی کسی دوسری تہذیب یا ثقافت میں موجود نہیں ہے۔ زیر نظر کتاب''مطالعہ تہذیب'' محترمہ نگار سجاد ظہیر صاحبہ کی تصنیف ہے مصنفہ 1987ء س ے 2014ءتک اٹھائیس بر س جامعہ کراچی سے وابستہ رہیں موصوفہ نے یہ کتاب ایم اے کے ط لبہ وطالبات کی نصابی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کی ۔اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 1993ء میں شائع ہوا، 2007ء میں اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن چند ابو اب کے اضافے کے ساتھ شائع ہوا جس پر اس کتاب کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔(م۔ا).
Mostrar